Friday, April 19, 2024

ڈیم کی تعمیر کوکوئی نہیں روک سکتا ، چیف جسٹس

ڈیم کی تعمیر کوکوئی نہیں روک سکتا ، چیف جسٹس
November 23, 2018
لندن (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کوکوئی نہیں روک سکتا، دریائے سندھ پر ایک نہیں بلکہ بیسیوں ڈیم بنیں گے ۔ لندن میں بھاشا و مہمند ڈیمز کی فنڈ ریزنگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے  چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم مخالف قوتوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا  ڈیم کی تعمیر کوکوئی نہیں روک سکتا، دریائے سندھ پر ایک نہیں بلکہ بیسیوں ڈیم بنیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا پاکستان کو پانی کی سنگین کمی کا سامنا ہے۔ ڈیم اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں ۔پانی کی وجہ سے لوگوں کو زندگی  سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر صوبے متفق نہیں تاہم دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر چاروں صوبے متفق ہیں۔ اس لیے انہیں بنانے کا ارادہ کیا۔ چیف جسٹس  نے کہا  ہمیں ایسا خوش حال پاکستان بنانا ہے جہاں کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ ہو، لوگوں کو فوری انصاف ملے، تعلیم اور صحت کی سہولتیں ہوں۔ عہدے سے رخصت ہوکر وہ فلاحِ انسانیت  کا کام کریں گے۔ چیف جسٹس  برطانیہ کے دورے پر ہیں اورمختلف شہروں میں فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کر رہے ہیں۔