Saturday, April 20, 2024

ڈیم پر پہرے کے لئے جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہیں گے ، جسٹس ثاقب نثار

ڈیم پر پہرے کے لئے جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہیں گے ، جسٹس ثاقب نثار
September 8, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پانی سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ڈیم پر پہرے کے لئے جھونپڑی  بنا کر رہنا پڑا تو رہیں گے۔ لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا وزیر اعظم کا پانی سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم سے متعلق فنڈ کا فیصلہ ہماری اجازت سے کیا گیا۔ وزیراعظم بیان سے پہلے مشاورت کرتے توانہیں مزید ہوش ربا حقائق بتاتے۔ جسٹس ثاقب نثار نے جلد پانی پر بین الاقوامی کانفرنس کروانے کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرا دیں گے، ڈیم پر جھونپڑا بنا کر رہنا پڑا تو رہیں گے۔ ڈیم کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان نے فنڈ قائم کیا تھا۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں ڈیم کے لئے وزیراعظم فنڈ بھی ساتھ ملانے کا اعلان کر دیا۔