Friday, April 19, 2024

ڈیم نہ بنیں تو مستقبل میں پاکستان آبی قلت کا شکار ہو سکتا ہے ، چیف جسٹس

ڈیم نہ بنیں تو مستقبل میں پاکستان آبی قلت کا شکار ہو سکتا ہے ، چیف جسٹس
October 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پانی کی قلت اور مسائل سے متعلق عالمی ماہرین کی 2 روزہ کانفرنس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم نہ بنیں تو مستقبل میں پاکستان آبی قلت کا شکار ہو سکتا ہے۔ ملک کو درپیش پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پانی انسانی زندگی کیلئے بہت ضروری ہے، پانی کے بغیر زندگی کا وجود ممکن نہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہے۔ پاکستان میں 30 دن کا پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ بڑے ذخائر کی فوری تعمیر ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پانی زندگی ہے اور ہمیں بطور قوم اس کو محفوظ بنانا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ہے، اگر ہم غافل رہیں گے ، اپنے حصے کے پانی کو محفوظ نہیں کریں گے تو مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ صدر مملکت نے سمپوزیم سے خطاب کے دوران بتایا کہ 14 اکتوبر تک 6 ارب روپے سے ڈیم فنڈ میں جمع ہو چکے ہیں۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے شرکا کو پاکستان میں پانی کی موجودہ صورت حال سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ دوروزہ واٹر سیکیور پاکستان کانفرنس کل بھی جاری رہے گی۔