Friday, April 19, 2024

ڈیم فنڈز،مخیر پاکستانیوں نے عطیات کی بارش کر دی

ڈیم فنڈز،مخیر پاکستانیوں نے عطیات کی بارش کر دی
September 8, 2018
لاہور( 92 نیوز)ڈیم فنڈز کے معاملے پر سپریم کورٹ اور حکومت کے ایک پیج پرآتے ہی  مخیرپاکستانیوں نے عطیات کی بارش کردی،کاروباری افراد کے وفد نے چیف جسٹس کو10 کروڑروپے کاچیک دیا توننھے طلبہ نے بھی   پاکٹ منی ڈیم کے لئے عطیہ کردی، چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم پرپہرے کے لئے جھونپڑابناکررہنا پڑاتورہیں گے،ان کاکہنا تھاملک کی بقاکے لئے ڈیم ناگزیرہے۔ لاہورمیں کاروباری افراد کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارسے ملاقات کی اورڈیم فنڈمیں ایک ارب روپے دینے کااعلان کیا ،  وفد نے 10 کروڑکے چیک کی صورت میں پہلی قسط  بھی دی  ۔ ننھے طلبہ نے بھی  چیف جسٹس کو اپنے جیب خرچ کے پانچ پانچ ہزارروپے کے چیک  دیئے ۔ چیف  جسٹس نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بدقسمتی ہوگی اگرہم اپنے بچوں کوپانی کی کمی وراثت میں دے کرجائیں  ،  ڈیم پاکستان کی بقا کے لئے ناگزیر ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں سے ہمیں بہت سی توقعات ہیں ۔ اس سے پہلے صحافیوں سے غیررسمی بات چیت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے پانی سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو خوش آئند قراردیاہے اور کہا کہ ڈیم پرپہرے کے لئے جھونپڑابناکررہنا پڑاتورہیں گے۔