Tuesday, April 16, 2024

ڈیم فنڈز کیلئے 76کروڑ اکٹھے ہونے کا دعویٰ کرکے چیک 67کروڑ کا دیاگیا، مرتضیٰ ‏وہاب

ڈیم فنڈز کیلئے 76کروڑ اکٹھے ہونے کا دعویٰ کرکے چیک 67کروڑ کا دیاگیا، مرتضیٰ ‏وہاب
April 15, 2019

کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ ‏وہاب نے کہا کہ ڈیم فنڈز سے متعلق تقریب میں وزیر اعظم نے 76 کروڑ روپے اکٹھے ہونے کا دعویٰ کیا مگر سابق چیف جسٹس پاکستان کو چیک 67 کروڑ کا دیا گیا۔

مرتضیٰ ‏وہاب نے سوال کیا کہ  جب پیسے 76 کروڑ روپے جمع ہوئے تو 67 کروڑ کیوں جمع کرائے گئے ، قوم کا دس کروڑ روپیہ کہاں گیا۔ ڈیم فنڈ جیسے نیک مقصد میں ہیرا پھیرا ہورہی ہے، شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

مرتضیٰ ‏وہاب نے کہا کہ 18ہویں ترمیم کےخلاف وفاقی حکومت نے نئی مہم شروع کی ہے، وزیراعظم یوٹرن پر یقین رکھتے ہیں ،انکےاتحادی بھی یوٹرن لیتے ہیں، ایم کیوایم تو خود صوبائی مختاری اور مالیاتی حقوق کےلیے خطوط لکھتی رہی ہے،بتایا جائے کہ18ویں  ترمیم میں کیا خامی ہے ؟ ۔

مرتضیٰ ‏وہاب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی کا مقدمہ چالیس سال سے جیت نہیں سکی، وہ سندھ کے مسائل وزیر اعظم کے سامنے نہیں رکھتی، وفاق سے سندھ کے 120ارب لیکر دے۔