Friday, April 19, 2024

ڈیم فنڈ ریزنگ مہم میں فنکاراور کھلاڑی بھی پیش پیش

ڈیم فنڈ ریزنگ مہم میں فنکاراور کھلاڑی بھی پیش پیش
September 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) ڈیم بناؤ، ملک بچاؤ مہم میں فنکار بھی پیش پیش ہو گئے ۔  گلوکاروں ، فنکاروں اور کھلاڑیوں نے  عوام سے آئندہ نسلوں کے مستقبل کیلئے ڈیم فنڈ ریزنگ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے  کی اپیل کر دی ۔ معروف اداکار بہروز سبزواری نے خصوصی ٹرانسمیشن پر 92 نیوز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے جس کو جتنا دیا ہے، ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالے، اب اصل قرض اتارنے کا وقت ہے ۔ گلوکار سلمان احمد نے اپنے فینز سے 92 نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں شامل ہو کر ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے ۔ کرکٹر سعید اجمل نے بھی اپنے مداحوں سے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم وقت کی اشد ضرورت ہیں ۔ ملکی تعمیر وترقی میں حصہ ڈال کر 92 نیوز سب کے لئے مثال بن گیا ، خصوصی نشریات 92 نیوز یو کے پر بھی برطانوی وقت کےمطابق شام 6 سے 8 بجے تک نشر کی جائے گی۔