Monday, May 6, 2024

ڈیم بنانا صرف واپڈاکی ذمہ داری نہیں ، سب کو مل کر چلنا چاہئے ، چیف جسٹس پاکستان

ڈیم بنانا صرف واپڈاکی ذمہ داری نہیں ، سب کو مل کر چلنا چاہئے ، چیف جسٹس پاکستان
October 20, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ  ڈیم بنانا صرف واپڈا کی ذمہ داری نہیں، ڈیموں کی تعمیر کیلئے سب کومل کر چلنا چاہیے۔ کئی دہائیوں تک ہم نے اس اہم ترین چیز کو نظر انداز کئے رکھا ، واپڈا کو ٹھیکے دینے کا اختیار دے کر کِک بیک   کا جواز پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ قلت آب کے حوالے سے دوروزہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ چیف جسٹس نےبروقت پانی کے مسئلے کو اجاگر کیاہے ،آبی مسئلے کے حل کے لئے صوبوں میں اتفاق رائے پیداکرنا ضروری ہے ،اتفاق رائے کے بغیر ملک میں ادارہ جاتی اصلاحات ممکن نہیں ہیں ،آبی شعبے کے لئے زیادہ مالی وسائل مختص کرنا ہوں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہمیں وزارت آبی وسائل کے اداروں کی استعدادکار بہتر بناناہوگی ،صوبوں میں مضبوط واٹر اتھارٹیز بنانی چاہئیں، وفاقی سطح پر انڈس واٹر اتھارٹی کے قیام پر بھی توجہ دینی چاہئے ،صوبائی حکومتیں آبی شعبے کے اپنے اپنے ماسٹر پلان تیار کریں۔ ڈاکٹر طاہر حیات نائب صدر نیسپاک نے سمپوزیم سے خطاب میں کہا کہ  ملک کے اندراینٹی ڈیم لابی تکنیکی بنیادوں پرڈیم کی راہ میں رکاوٹ ڈالتی ہے ،شمالی علاقہ جات میں لینڈسلائیڈنگ کامسئلہ بہت زیادہ ہے ،لینڈ سلائیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لئے جیالیوجیکل سٹڈیز کرائی جائیں ۔ دوسرے سیشن کے اختتام پر مقررین میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ جسٹس مشیر عالم اور سرتاج عزیز نے شیلڈ تقسیم کیں ۔