Thursday, March 28, 2024

ڈیم بناؤ ملک بچاؤ ، 92 نیوزنے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کردیا

ڈیم بناؤ ملک بچاؤ ، 92 نیوزنے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کردیا
September 8, 2018
لاہور (92 نیوز) ڈیم بناؤ ملک بچاؤ،  92 نیوز نے ایک مرتبہ پھر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر دیا اور  اسپیشل ڈیم فنڈ ریزنگ ٹرانسمیشن کے نام سے ایک بڑی ٹرانسمیشن  میں پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں سے مادر وطن کیلئے اپیل کر دی ۔ 92 نیوز کی جانب سے ڈیم فنڈز  ریزنگ کیلئے اپیل پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے لبیک کہااور ڈیم فنڈز کیلئے دل کھول کر پیسے عطیہ کئے ۔ وزیراعظم  عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی دیا میر اور بھاشا ڈیم بنانے کی کوششیں جاری ہیں اسی سلسلے میں 92 نیوز بھی ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر نے کے لئے نہ صرف تیار ہو گیا بلکہ عملی طور پر میدان میں آگیا۔چینل 92 نیوز کا پہلا اقدام بڑی ٹرانسمیشن کا اہتمام ہے جس کا نام سپیشل ڈیم فنڈ ریزنگ ٹرانسمیشن ہے۔ چینل 92 نیوز کی ٹرانسمیشن میں ڈیم فنڈ کیلئے عوام سے اپیل کی گئی ، ٹرانسمیشن کی ذمہ داریاں شازیہ اور نورالحسن سنبھالے ہوئے ہیں ،  جبکہ ملک کی نامور شخصیات ٹرانسمیشن کا حصہ ہیں ۔ چینل 92 نیوز کی جاری خصوصی نشریات  رات 12 بجے تک  رہیں گی ، آیئے آپ سب بھی اس ٹرانسمیشن کا حصہ بن کر ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالیں۔