Wednesday, April 24, 2024

ڈیلیٹ فائلوں کی واپسی کیلئے ’ایز اس ڈیٹا ریکوری وزارڈ‘ بہترین پروگرام کیوں؟

ڈیلیٹ فائلوں کی واپسی کیلئے ’ایز اس ڈیٹا ریکوری وزارڈ‘ بہترین پروگرام کیوں؟
August 31, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) موبائل‘ ٹیبلٹ‘ کیمرہ یا کمپیوٹر استعمال کرنے والے فرد کی زندگی کا مایوس کن لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ میموری کارڈ میں سے اپنا ڈیٹا کھو بیٹھتا ہے۔ فوٹوز‘ ویڈیوز اور دیگر ڈاکیومنٹس کی گمشدگی پر کوئی بھی فرد افسردہ ہو جاتا ہے مگر جناب ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ اتنا بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ عموماً جب ہم کوئی فائل ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ ری سائیکل بِن میں چلی جاتی ہے جہاں سے اسے باآسانی ریکور کیا جا سکتا ہے لیکن اگر فائلز ری سائیکل بن کو بائے پاس کر جائیں یا ری سائیکل بِن خالی کر دیا جائے تو فائلز کی واپسی ذرا مشکل ہو جاتی ہے۔ اگر آپ ایسی کسی بھی افسوسناک صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس ایک ڈیٹا ریکوری پروگرام ہونا چاہیے۔ یوں تو انٹرنیٹ پر کئی پروگرام دستیاب ہیں مگر ”ایز اس ڈیٹا ریکوری وزارڈ“ ایک قابل بھروسا سوفٹ ویئر ہے جو بلاقیمت ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ EaseUS-Data1 ایز اس ڈیٹا ریکوری وزارڈ کا تازہ ترین ورژن 10.5 حذف شدہ فائلز ڈھونڈ کر انہیں ریکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ صرف ہارڈ ڈسک تک محدود نہیں بلکہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ، ڈیجیٹل کیمرہ، موبائل فون اور ایم پی تھری پلیئر سے بھی ڈیلیٹ کی گئی فائلوں کو ریکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پارٹیشن کی خرابی‘ حذف شدہ فائلوں‘ غلطی سے ڈرائیو فارمیٹ ہونے‘ ہارڈ ڈسک کو نقصان پہنچنے‘ وائرس کے حملے کی وجہ سے ضائع شدہ ڈیٹا‘ آپریٹنگ سسٹم خراب ہونے پر یہ پروگرام ڈیٹا کی واپسی کیلئے بہترین کام کرتا ہے۔ hazmat team inspecting a hard drive ایز اس ڈیٹا ریکوری وزارڈ کو استعمال کرنا بے حد آسان ہے۔ اسے چلائیں اور منتخب کریں کہ آپ کس ذریعے سے ڈیٹا ریکور کرنا چاہتے ہیں مثلاً ڈیلیٹ کی گئی فائلز، مکمل یا پارٹیشن ریکوری۔ اس کے بعد سکیننگ کا عمل شروع کر دیں۔ اس کے بعد منتخب کریں کہ ڈیٹا کمپیوٹر سے ریکور کرنا ہے یا ڈرائیو سے۔ اگر آپ کا مطلوبہ حذف شدہ ڈیٹا ریکوری کے عمل میں دکھائی نہ دے تو ڈیپ سکین کا آپشن استعمال کریں۔ سکین کے بعد پروگرام آپ کو بتائے گا کہ کون کون سا ڈیٹا ریکور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد منتخب کریں کہ ریکور شدہ ڈیٹا کہاں سیو کرنا ہے۔ ایز اس ڈیٹا ریکوری وزارڈ ونڈوز کے علاوہ میک سسٹم کے لیے بھی دستیاب ہے۔