Friday, March 29, 2024

ڈیلٹا کوورنا وائرس کیخلاف چائنہ ویکسین زیڈ ایف 2000 کے ابتدائی ٹرائل کے اچھے نتائج

ڈیلٹا کوورنا وائرس کیخلاف چائنہ ویکسین زیڈ ایف 2000 کے ابتدائی ٹرائل کے اچھے نتائج
August 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ڈیلٹا کوورنا وائرس کی قسم کے خلاف چائنہ ویکسین زیڈ ایف 2000 کے ابتدائی ٹرائل میں اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں 11 ہزار افراد اس ویکسین کے کلینکل ٹرائل فیز تھری میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

چائنہ کی تیار کردہ زیڈ ایف 2000 ویکسین کے فیز تھری کے کلینکل ٹرائل جاری ہیں، تین انجکشن پر مشتمل اس ویکسین کے ٹرائل میں 11 ہزار سے زائد افراد شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

ویکسین کے پرنسپل انویسٹی گیٹر و وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کہتے ہیں کہ دنیا کو ایک اور موثر ویکسین دیں گے۔
پروفیسر جاوید اکرم کہتے ہیں کہ اس ویکسین کے ابتدائی ٹرائل میں ڈیلٹا کوورنا وائرس کے خلاف اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔

پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کے حتمی نتائج جلد آنے والے ہیں، لوگوں سے درخواست ہے کہ جو کہ دستیاب ویکسین ہے وہ لازمی کرائیں۔