Sunday, September 8, 2024

ڈیلاس : احتجاجی مظاہرے کے دوران 2سیاہ فام افراد کی فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک 10سے زائدزخمی

ڈیلاس : احتجاجی مظاہرے کے دوران 2سیاہ فام افراد کی فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک 10سے زائدزخمی
July 8, 2016
ڈیلاس(ویب ڈیسک )امریکی شہر ڈیلاس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران  دو سیاہ فام افراد کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک اور10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں  تین کی حالت تشویشناک ہے  پولیس  کی فائرنگ سے  دو سیاہ فام امریکیوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج شدت اختیارکر گیا ہےاور واقعے کا شدید ردعمل بھی  سامنےآرہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی شہر ڈیلاس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران دو ماہر نشانہ بازوں نے بلند مقام سے گھات  لگا کر پولیس  اہلکاروں کو نشانہ بنایا ،فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی  اور لوگ خوف کے عالم میں جانیں بچانے کیلئے سرپٹ دوڑتے رہے ، ایک خاتون نے کہا بھگدڑ میں اس کا بچہ بچھڑ گیا ،ایک عینی شاہد کلیریسا مائلز نے کہا وہ ریستوران میں کھانا کھا رہی تھی کہ اچانک فائرنگ  شروع ہو گئی  اور اس کے خیال میں کم از کم تیس فائر ہوئے۔ ڈیلاس کے پولیس سربراہ ڈیوڈ براؤن نے5پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا  گیارہ اہلکار زخمی بھی ہوئےٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے واقعے کی مذمت کی اور  کہا ان کی ہمدردیاں اور دعائیں  ڈیلاس کے قانون نافذکرنیوالے اہلکاروں کے ساتھ ہیں ایسے نازک وقت میں   امریکیوں کا اتحاد بہت ضروری ہے ۔  انہوں نے تصدیق کی  کہ احتجاجی مظاہرہ پولیس فائرنگ کا نشانہ بننے والے سیاہ فام الٹون سٹرلنگ اور فلینڈو کاسٹیل  کی ہلاکت کیخلاف کیا گیا۔