Sunday, May 12, 2024

ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی ڈھیل ، شیخ رشید

ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی ڈھیل ، شیخ رشید
November 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی ڈھیل ہوئی ہے۔ عدالت نے دونوں پارٹیوں کی عزت کو بحال رکھا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کی راولپنڈی ریلوے اسٹیشن آمد ہوئی۔ شیخ رشید نے اسٹیم سفاری اسپیشل ٹرین کا افتتاح کر دیا ۔ سفاری تھیم اسٹیم انجن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا آصف زرداری کے 5 کیسز ہیں۔ خورشید شاہ اور حمزہ شہباز کو چھوڑ کر پلی بارگیننگ کی شروعات ہو گئی ہیں۔ نہ ڈیل ہوئی ہے اور نہ ڈھیل ہوئی ہے۔ عدالت نے دونوں پارٹیوں کی عزت کو بحال رکھا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کسی نے بیچ بچاؤ نہیں کرایا ۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے بیان حلفی پر دستخط کیے ہیں۔ عمران خان کی جان بھی عزت وآبرو کیساتھ چھوٹ گئی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا اسٹاک ایکسچینج کی طرح نوازشریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے جا رہےتھے۔ 15 جنوری تک حالات بہتر ہو جائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا بطور وزیر میں اسٹیم انجن لورز کو ویلکم کرتا ہوں۔ یہ اسٹیم انجن پارٹیشن سے  پہلے کے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے 100 سال پرانےاسٹیم انجن کو قابل استعمال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا میں آسٹریا، اٹلی اور جاپان کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔