Thursday, April 18, 2024

ڈیل سٹین پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر

ڈیل سٹین پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر
February 18, 2020
لاہور( سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین  پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کیے جانے کے باعث جنوبی افریقی فاسٹ باولر ڈیل سٹین 28 فروری سے قبل دستیاب نہیں ہوں گے ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو  بیس فروری سے شروع ہو رہا ہے ، پی ایس ایل کیلئے ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ پریکٹس میچ میں اسلام آباد نےکراچی کنگز کواٹھائیس رنز سےشکست دےدی۔ دوسرے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  71رنز سے ہرایا۔ شین واٹسن ، لیوک رونکی، فواد احمد نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا اسلام آباد کے رومان رئیس اور آصف علی نے اپنی ٹیم کو لکی اور تگڑا قرار دیا تو گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد  اور عمر اکمل نے اچھی کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی ، دونوں ٹیموں کے کوچز کو بھی ہے اپنے اپنے اسکواڈز پر پورا اعتماد ہے ۔ پشاور زلمی  کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور فاسٹ بولر حسن علی اچانک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پریکٹس ایریا کے قریب بنے  ڈھابے پر پہنچے اور وہاں بیٹھے مداحوں کے ساتھ گپ شپ لگائی اور ان کی خواہش پر کھانا کھایا اور چائے پی۔  مداحوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  دونوں کیساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔