Thursday, April 25, 2024

ڈیل اسٹین کی پی ایس ایل فائیو میں دھواں دار انٹری

ڈیل اسٹین کی پی ایس ایل فائیو میں دھواں دار انٹری
March 1, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیل اسٹین نے پی ایس ایل فائیو میں دھواں دھار انٹری دے دی ،اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے کے بعد کراچی کنگز کے خلاف  راولپنڈی میں پی ایس ایل فائیو میں اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے ڈیل اسٹین نے نہ صرف پہلا اوور میڈ ان نکالا بلکہ ان کی تیسری گیند پر بابر اعظم رن آؤٹ بھی ہوئے ۔ ڈیل اسٹین کی جانب سے پہلا اوور میڈ ان نکالنے اور ایک قیمتی  بلے باز کو میدان بدر کرنے پر  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اور شائقین خاصے پر جوش ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیل اسٹین انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی ہوم سیریز کے باعث پی ایس ایل سیزن فائیو کے پہلے میچز  میں دستیاب نہ تھے ۔