Friday, April 19, 2024

ڈیفنس لاہور میں لیڈی ڈاکٹر ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

ڈیفنس لاہور میں لیڈی ڈاکٹر ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل
September 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ڈیفنس لاہور میں لیڈی ڈاکٹر ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ ڈاکٹر خولہ ڈیفنس میں دوست سے مل کر نکلی تو ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔ خاتون ڈاکٹر نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد بشارت علی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو فائرنگ کرنے کے بعد خاتون ڈاکٹر کا پرس اور موبائل فون بھی لے اڑے۔ پولیس نے کلوز سرکٹ فوٹیجز اور ورثاء کے بیانات پر تحقیقات کا آغاز کرکے قاتل ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کو ایک گولی گردن پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔