Thursday, May 9, 2024

ڈیفنس خیابان بدر میں دکان میں کمپریسر پھٹ گیا، پانچ افراد زخمی

ڈیفنس خیابان بدر میں دکان میں کمپریسر پھٹ گیا، پانچ افراد زخمی
October 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بدرمیں دکان میں کمپریسر پھٹ گیا جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ ڈیفنس خیابان بدر میں صبح سویرے  ہیر ڈریسر کی دکان میں اچانک کمپریسر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے میں 5  افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دھماکے کے باعث دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ اطراف کی دکانوں اور قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا، جائے وقوعہ پر سرچنگ کا عمل جاری ہے ۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق کمپریسر سے پہلے گیس لیکیج ہوئی   ، جس کےبعد سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی زد میں آکر پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا ، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں ۔