Monday, May 13, 2024

ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکہ ، دو سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ‏

ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکہ ، دو سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ‏
April 23, 2019

ڈیرہ مراد جمالی  ( 92 نیوز) ڈیرہ مراد جمالی  میں بم دھماکے میں سی ٹی ڈی پولیس کے دو افسران سمیت 10  افراد زخمی ہوگئے، 2  کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیاگیا۔

ڈیرہ مراد جمالی  میں بس اسٹینڈ کے قریب بم کا زور دار دھماکا ہوا ، پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب  سی ٹی ڈی کے اہلکار موبائل گاڑی پر بس اڈے سے گزر رہے تھے  ۔

ریمورٹ کنڑول بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں دو سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں میں  سی ٹی ڈی  انسپکٹر غلام سرور ابڑو اور سب انسپکٹر  محمد یعقوب   بھی شامل ہیں ۔