Thursday, April 25, 2024

ڈیرہ غازیخان میں مارے جانیوالے دہشتگردوں میں سے ایک لاہور کا رہائشی نکلا

ڈیرہ غازیخان میں مارے جانیوالے دہشتگردوں میں سے ایک لاہور کا رہائشی نکلا
November 30, 2015
لاہور(92نیوز)ڈیرہ غازیخان میں گزشتہ رات مارے جانیوالے چار دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی  سلمان حسن عرف بلوچ لاہور کا رہائشی نکلا  جو دہشتگردی کی بے شمار وارداتوں میں ملوث تھا۔ تفصیلات کےمطابق ڈیرہ غازیخان میں مارے جانیوالے چار دہشتگردوں میں سے ایک دہشت گرد سلمان حسن عرف بلوچ لاہور کے علاقے ملتان روڈ کا رہائشی اور اسکے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد سلمان حسن عرف بلوچ عبادت گاہوں سمیت دیگر مقامات پر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھاجبکہ یہ دہشتگرد جناح ہسپتال میں زیر علاج اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے ہسپتال پر کئے گئے حملہ میں بھی ملوث تھا۔ ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ رات حساس اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگرد مارے گئے تھےجن میں سے سلمان حسن عرف بلوچ کی شناخت ہو سکی ہے.