Monday, September 16, 2024

ڈیرہ غازیخان : مدرسے کی چھت گرنے سے چھے طالبعلم جاں بحق

ڈیرہ غازیخان : مدرسے کی چھت گرنے سے چھے طالبعلم جاں بحق
April 6, 2016
  ڈی جی خان(92نیوز)ڈیرہ غازی خان میں مدرسےکی چھت گرنےسےچھ طالب علم زندگی کی بازی ہارگئے زخموں سے چورپندرہ بچے اسپتالوں میں پڑےہیں،شاہ کوٹ اورمردان میں بھی چھتیں گرنےسے ایک بچی جاں بحق  اور کئی افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق گھرسےتعلیم کےلیےنکلنےوالےمٹی میں مل گئے،جن ماؤں نےبڑی دعاؤں کےساتھ اپنےجگرگوشوں کو پڑھنے کےلئے بھیجا بچوں کی موت کی خبرسن کران پرقیامت  ٹوٹ پڑی اوروہ جیتےجی مرگئیں۔ دل دہلادینےوالی یہ خبرآئی ڈیرہ غازی خان سے،جہاں ایک مدرسے میں طالب علم روزکی طرح  پڑھائی میں مگن تھے،کہ چھت اچانک نیچےآگری،جس سےوہ ملبےتلےدب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبے تلے دبے بچوں کوباہرنکالا، عینی شاہدین کے مطابق مدرسے کی چھت پہلے ہی بوسیدہ ہوچکی تھی اور بارشوں کی وجہ سے وہ مزید بوجھ برداشت نہ کرسکی ،اسپتال  میں چھے طالبعلم زندگی کی بازی ہارگئے، زخموں سےچورابھی بھی بسترپر پڑے ہیں،ان بچوں کی عمریں  چھ سےآٹھ سال کےدرمیان ہیں،پھولوں کے یوں مرجھاجانےسےعلاقے کی فضاسوگوارہے۔ ادھرشاہ کوٹ میں مکان کی چھت گرنےسےتین بچوں سمیت دس خواتین زخمی ہوگئیں،زخمیوں کوطبی امدادکےلیے تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال شاہ کوٹ پہنچادیاگیا،مردان  میں بھی بوسیدہ چھت  نیچےآگری،چاربرس کی لائبہ موقع پرہی دم توڑگئی،آٹھ سال کی صفیہ اورچھ سال کی ندا شدیدزخمی ہوگئیں۔