Sunday, September 8, 2024

ڈیرہ غازیخان: مبینہ پولیس مقابلے میں دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو مفرور ملزم اور ایک نامعلوم حملہ آور ہلاک

ڈیرہ غازیخان: مبینہ پولیس مقابلے میں دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو مفرور ملزم اور ایک نامعلوم حملہ آور ہلاک
August 6, 2015
ڈیرہ غازیخان (نائنٹی ٹو نیوز) ڈیرہ غازی خان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ ڈی جی خان پولیس نے کچھ روز پہلے حنیف اور نعیم نامی دو دہشت گرد گرفتار کیے جنہوں نے دوران تفتیش پولیس کو ڈی جی خان کے علاقے تونسہ شریف میں جوڈیشل کمپلکس میں فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کرنے اور ایک مذہبی عبادت گاہ پر حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا جبکہ ایک مذہبی شخصیت کے قتل کا جرم بھی قبول کیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کو اسلحہ کی برآمدگی کے لیے تھانہ صدر کے علاقہ سے لے جایا جا رہا تھا جہاں گجوجی نامی علاقے میں دہشت گردوں نے اپنے دو ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں مفرور ملزم اور ایک نامعلوم حملہ آور مارا گیا۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ورثاء نے پولیس پر الزام لگایا کہ ہلاک ہونے والے افراد بیگناہ تھے انہیں جعلی مقابلے میں ہلاک کیا گیا۔