Friday, April 26, 2024

ڈیرہ غازی خان کے شہری انسداد پولیو مہم میں پیش پیش

ڈیرہ غازی خان کے شہری انسداد پولیو مہم میں پیش پیش
October 12, 2020

ڈیرہ غازی خان ( 92 نیوز) پولیو وائرس کے خاتمے کا عزم لیے   کے شہری بھی انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

ہاتھوں میں پولیو بکس اٹھائے انسداد پولیو کے قطرے پلاتیں پولیو ورکرز ٹیمیں  ڈی جی خان کے ہر محلے اور گلی میں گھر گھر جاکر انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں ، ان کا عزم ہے کہ وطن سے پولیو جیسی موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ۔

ایک طرف تو پولیو ورکرز اس موذی مرض کے خاتمے کا عہد لئے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں تو وہی شہری بھی اس مہم بھر پور حصہ لے رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ  پانچ سال سے کم عمر بچوں کو  پولیو کے قطرے پلا کر مستقل معذوری سے بچایا جاسکتا ہے ۔

پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے والدین باقاعدگی سے انہیں پولیو کے قطرے پلواتے رہیں تاکہ وطن عزیز سے اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے ۔