Thursday, April 25, 2024

ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کیخلاف آپریشن حکمت عملی تبدیل

ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کیخلاف آپریشن حکمت عملی تبدیل
May 29, 2021

ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن حکمت عملی تبدیل کر دی گئی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے کارروائیاں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جائیں گی، لادی گینگ کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ریجنل پولیس آفیسر رانا فیصل کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 72 گھنٹوں کے دوران لادی گینگ کے ارکان کو پولیس کی گرفت میں لایا جائے گا۔

بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ حمزہ سالک نے 92 نیوز کو بتایا کہ پانچ مشتبہ سہولت کار بھی پکڑے جاچکے ہیں، جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔