Friday, March 29, 2024

ڈیرہ غازی خان میں رینجرز کی بڑی کارروائی ، 2 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

ڈیرہ غازی خان میں رینجرز کی بڑی کارروائی ، 2 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
June 26, 2018
ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ڈیرہ غازی خان میں رینجرز کی بڑی کارروائی میں 2 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ۔ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر پنجاب رینجرز نے چھبری بالا اور ڈیرہ غازی خان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔ برآمد کئے گئےاسلحہ میں خود کار ہتھیار اور گولیاں شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ زیر زمین چھپایا گیا تھا ۔