Friday, April 19, 2024

ڈیرہ غازی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق
October 22, 2018
ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسیں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے میں 21 افراد جاں بحق اور 26 کے قریب زخمی ہو گئے۔ المناک حادثہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔۔ اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ مسافر بسوں کو کاٹ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکالا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر ڈیرہ غازی خان منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کا شکار مسافر بس زائرین  کو لے کر ملتان جا رہی تھی۔ غازی گھاٹی کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والی بس سے تصادم ہو گیا۔ صدر عاف علوی، وزیراعظم عمران خان، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے  متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔