Sunday, May 12, 2024

ڈیرہ غازی خان میں بند سیوریج چلانے کی کوششیں، واسا کی گاڑیاں ڈی جی خان پہنچا دی گئی

ڈیرہ غازی خان میں بند سیوریج چلانے کی کوششیں، واسا کی گاڑیاں ڈی جی خان پہنچا دی گئی
September 25, 2019
 ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) وزیراعلیٰ بزدار کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں شہر کا بند سیوریج چلانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ مختلف شہروں سے واسا کی گاڑیاں اور مشینری ڈی جی خان پہنچا دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے وسیم اکرم پلس اپنے آبائی ضلع ڈی جی خان میں تبدیلی لے آئے۔ سردار عثمان بزدار نے ضلع بھر کی صفائی کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تو بنا دی لیکن مشینری کہاں سے آئے گی۔؟اس سوال کا انتہائی دلچسپ جواب اور حل بھی تلاش کر لیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے ڈی جی خان میں کچرا اٹھانے کیلئے فیصل آباد، لاہور، ملتان اور بہاولپورسے ڈمپر منگوائے اور کمپنی کے حوالے کرکے صفائی ستھرائی کا کام بھی شروع کروا دیا۔ دوسرے شہروں کی گاڑیاں کہیں کوئی پہچان  نہ لے۔اس کا حل کچھ یوں ڈھونڈا گیا کہ گاڑیوں اور ڈمپرز کی نمبر پلیٹس ہی اتار لی گئیں تا کہ نہ رہے گا بانس اور بجے گی بانسری ۔ ذرائع کے مطابق افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ جبکہ تک کمپنی اپنی گاڑیاں نہیں لے لیتی تب تک انہی گاڑیوں سے کام چلائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تو اپنا شہر صاف کرنے کیلئے جگاڑ لگا لیا  اب سوال اٹھتا ہے کہ جن شہروں سے یہ گاڑیاں منگوائی گئی ہیں ان کا کچرا کون اٹھائے گا؟