Wednesday, April 24, 2024

ڈیرہ غازی خان میں 500 ایکڑ پر سفاری پارک بنانےکی منظوری

ڈیرہ غازی خان میں 500 ایکڑ پر سفاری پارک بنانےکی منظوری
January 29, 2020
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے ڈیرہ غازی خان میں  500 ایکڑ پر سفاری پارک بنانے کی منظوری دے دی ۔ جنوبی پنجاب میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزدار حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ،  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سفاری پارک کے قیام کی منظوری دے دی۔ ڈیرہ غازی خان سفاری پارک میں ایک بڑا اور4 چھوٹے انکلوژر بنائے جائیں گے، پارک میں پکنک اسپاٹ اور کیفے ٹیریا کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی جب کہ  سوئمنگ پول اور چلڈرن پارک بھی بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سفاری پارک ڈی جی خان میں شجرکاری ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ہدایت  دیتے ہوئے  عوام کو معیاری تفریح گاہ کی فراہمی کیلئے سفاری پارک کا منصوبہ جلد از جلد آپریشنل کرنے کا بھی کہا۔