Friday, May 3, 2024

ڈیرہ غازی خان ، سابق ایم پی اے نے ٹکٹ ملنے کی خوشی میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

ڈیرہ غازی خان ، سابق ایم پی اے نے ٹکٹ ملنے کی خوشی میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں
June 24, 2018
ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ڈیرہ غازی خان میں سابق ایم پی اے اور حامیوں  نے دوبارہ ٹکٹ ملنے کی خوشی میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سید علیم شاہ کو حلقہ 289 سے مسلم لیگ ن کا دوبارہ ٹکٹ کیا ملا تو خوشی سے پھولے نہ سمائے ۔ علیم شاہ اپنے ساتھیوں سمیت رات گئے جشن منانے گھنٹہ گھر پہنچے۔ رات گئے آتشبازی کے باعث لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔ علاقہ پٹاخوں کی آوازوں سے گونجتا رہا۔ پٹاخوں کی آوازوں سے تنگ شہری نیند سے بیدار ہوکر پولیس کو کالز کرتے رہے لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔