Sunday, September 8, 2024

ڈیرہ غازی خان : تیزرفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی!!! 7افراد جاں بحق، 34زخمی

ڈیرہ غازی خان : تیزرفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی!!! 7افراد جاں بحق، 34زخمی
August 9, 2015
ڈیرہ غازی خان (92نیوز) ڈیرہ غازی خان میں مسافر کوچ الٹنے سے سات افراد جاں بحق جبکہ چونتیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانیوالی بس کا ڈرائیور قمبری پل کے قریب تیزرفتاری کے باعث کنٹرول کھو بیٹھا اور حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں بچے سمیت 3افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ امدادی ٹیموں نے بس کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا۔ زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انکی طبی امداد جاری ہے۔