Sunday, September 8, 2024

ڈیرہ غازی خان : بااثر افراد نے غیرت کے نام پر ہاتھ کاٹ دیے‘ نوجوان ہلاک

ڈیرہ غازی خان : بااثر افراد نے غیرت کے نام پر ہاتھ کاٹ دیے‘ نوجوان ہلاک
July 18, 2016
ڈیرہ غازی خان (92نیوز) ڈیرہ غازی خان کے علاقہ پائیگاں میں غیرت کے نام پر بااثر افراد نے نوجوان کے بازو‘ ہونٹ اور ناک کاٹ دی۔ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا مگر خون زیادہ بہہ جانے سے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے علاقہ پائیگاں میں غیرت کے نام پر اللہ دتہ نامی نوجوان کے دونوں ہاتھ‘ ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تھانہ گدائی پولیس کے مطابق واقعہ رشتہ کے تنازع پرہوا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی نوجوان خون زیادہ بہہ جانے سے جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جاملا۔