Thursday, April 25, 2024

ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے،شدت 4.8ریکارڈ کی گئی

ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے،شدت 4.8ریکارڈ کی گئی
December 13, 2018
ڈیرہ غازی خان ( 92 نیوز ) ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقہ فورٹ منرو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کی گہرائی پچاس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز فورٹ منرو سے 15 کلومیٹر شمال مغرب کا علاقہ تھا، زلزلہ سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔