Tuesday, April 23, 2024

ڈیرہ بگٹی،نا معلوم افراد کی فائرنگ ، تین بچوں سمیت چھے افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی،نا معلوم افراد کی فائرنگ ، تین بچوں سمیت چھے افراد جاں بحق
December 21, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) ڈیرہ بگٹی میں نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے تین بچوں سمیت چھے افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
  لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں نا معلوم افراد نے قبائلی رہنما کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھے افراد دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ گاڑی راستے میں دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مزید ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا عمل شروع کر دیا۔