Sunday, September 8, 2024

ڈیرہ بگٹی میں مقبوضہ کشمیر” کرفیو کلاک“ نصب

ڈیرہ بگٹی میں مقبوضہ کشمیر” کرفیو کلاک“ نصب
September 24, 2019
ڈیرہ بگٹی (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیرہ بگٹی میں کرفیو کلاک لگا دیا گیا۔ اس کلاک کے ذریعے بتایا گیا کہ کشمیر میں کرفیو لگے کتنے دن گھنٹے اور منٹ گزر چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری مظالم اور بربریت کیخلاف جہاں ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے وہیں ڈیرہ بگٹی میں بھی ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سراپا احتجاج ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سوئی اللہ والا چوک میں پہلے بڑی سکرین لگائی گئی جس میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم دکھائے گئے ۔ساتھ ہی وہاں ایک کلاک بھی نصب کر دیا گیا جس میں دکھایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو لگے کتنے دن، گھنٹے اور منٹ گزر چکے ہیں۔ اس چوک میں لگا یہ کلاک نہ صرف بھارت کا مکروہ چہرہ دکھا رہا ہے بلکہ ظلم کی چکی میں پسی کشمیری عوام کیلئے دنیا بھر کو بھی جگا رہا ہے۔