Saturday, May 4, 2024

ڈیرہ بگٹی میں 2 گیس پائپ لائنیں دھماکوں سے تباہ

ڈیرہ بگٹی میں 2 گیس پائپ لائنیں دھماکوں سے تباہ
May 27, 2015
ڈیرہ بگٹی (نائنٹی ٹو نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ اور لوٹی زین میں دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے باعث پلانٹ کو سپلائی معطل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق پیرکوہ میں پلانٹ کو جانے والی آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔ دوسرا واقعہ لوٹی زین میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکوں کے باعث پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزموں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔