Friday, May 17, 2024

ڈیرہ بگٹی، سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا

ڈیرہ بگٹی، سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا
May 3, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) ڈیرہ بگٹی میں سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے تخریب کاری کی سازش ناکام ہوگئی، سوری نالہ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ بگٹی میں سوری نالہ کے علاقہ سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اسلحے میں اینٹی ٹینک مائینز، مارٹر گولے، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، بارودی مواد، بارودی سرنگ، کلاشنکوف کے علاوہ درجنوں راﺅنڈز بھی خفیہ ٹھکانے سے برآمد ہوئے۔

اسلحہ قومی تنصیبات، ریلوے ٹریکس، گیس پائپ لائنز اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچانے کے لئے چھپایا گیا تھا۔