Sunday, September 8, 2024

ڈیرہ بگٹی : ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی : ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک
March 13, 2016
ڈیرہ بگٹی(92نیوز)ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے سبی میں نواب بگٹی ایکسپریس کو اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بارہ کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے میں ٹارگٹڈ آپرشین کیا جہاں پہلے سے موجود کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جسکے جواب میں سیکورٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی جو تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ بھی استعمال کئے گئے تاہم سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سےپانچ دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے بھاری تعداد میں جدید اور خودکار ہتھاروں سمیت گولہ بارود برامد کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد عرصہ دراز سے علاقے میں فورسز اور گیس پاہپ لاینوں پر حملوں کے علاوہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ایک اور کارروائی میں فورسز نے کوئٹہ سے لاھور جانے والی نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کو اڑانے کی کوشش ناکام بنادی اور ٹریک سے بارہ کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب مل میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا۔