Thursday, April 25, 2024

ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقے میں قبائلی تصادم ، 20افراد ہلاک

ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقے میں قبائلی تصادم ، 20افراد ہلاک
June 30, 2015
ڈیرہ بگٹی (92نیوز) ڈیرہ بگٹی میں دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر راکٹ برسائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقے بن نالہ میں دو قبائل میں ہونے والے تصادم میں خود کار ہتھیارو ں کا استعمال کیا گیا اور ایک دوسرے کیخلاف راکٹ برسائے گئے۔ اس تصادم میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔ بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد آپس میں لڑ رہے ہیں۔ تصادم میں بیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ کسی معصوم کی جان نہیں گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی دوردراز کے علاقے میں ہوئی ہے۔