Friday, April 19, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا
January 19, 2019
 ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا مسئلہ بھی گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے۔ خیبر پختونخواہ کا دوسرا بڑا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان بے ہنگم ٹریفک کی زد میں ہے۔ آپر یشن راہ نجات اور آپریشن ضرب عضب کے بعد ہزاروں کی تعداد میں جنوبی اور شمالی وزیرستان کے قبائلی ڈیرہ اسماعیل خان میں آباد ہوئے جس سے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق شہر کی سڑکوں پر چار ہزار رکشوں کی گنجائش ہے جبکہ  48 ہزار سے زائد رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں جس سے نہ صرف حادثات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے بلکہ ٹریفک کا نظام بھی بری طرح درہم برہم ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے شہر کی اہم شاہراؤں پر ٹریفک سگنلز نصب کئے جائیں اور جبکہ مرکزی شاہراؤں پر فلائی اوورز اور انڈر پاسز بھی بنائے جائیں۔