Thursday, March 28, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں شجرکاری کیلئے کھدائی کے دوران بدھا کی مورتیاں، قدیم سکے برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان میں شجرکاری کیلئے کھدائی کے دوران بدھا کی مورتیاں، قدیم سکے برآمد
October 3, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان ( 9 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں شجر کاری کےلئے کھدائی کے دوران پرائمری اسکول سے بدھا کی مورتیاں اور انگریز دور کے سکے دریافت ہوگئے۔ اسکول ہیڈ ٹیچر کا کہنا ہے کہ نوادرات محفوظ کرلئے گئے ہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کئے جائیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کوٹلہ لودھیاں کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے اساتذہ نے شجرکاری کے لئے ملحقہ زمین کی کھدائی کی گئی ، کھدائی کے دوران اس وقت اسکول عملے کی حیرانگی کا ٹھکانہ نہ رہا جب کہ قبل مسیح کے آثار برآمد ہوئے۔

برآمد ہونے والے آثار میں بدھا کی مورتیاں اور اس زمانے کے سکے شامل ہیں، حیران کن طور پر اس مقام سے 1840 کے انگریز دور کے سکے بھی برآمد ہوئے۔ اسکول ہیڈ ٹیچر کے مطابق نواردرات کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔ نوادرات کو متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔