Friday, April 19, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کا امیدوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کا امیدوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
December 18, 2021 ویب ڈیسک

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کا اُمیدوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ماڈل ٹائون میں پیش آیا، جہاں اے این پی کے ضلعی صدر، سینئر وکیل اور سٹی میئر ڈیرہ کے امیدوار عمرخطاب کو صبح کے وقت قتل کردیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق عمرخطاب شیرانی واک کے لئے گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق عمرخطاب پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ اے این پی رہنماء کی لاش اسپتال منتقل کی گئی۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر اے این پی کے کارکن جمع ہوگئے۔ لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

وقوعہ کے بعد پولیس نے علاقہ میں ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سٹی میئر کا انتخاب ملتوی کر دیا۔