Wednesday, May 8, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں سے لڑتے پاک فوج کے میجرشہید ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں سے لڑتے پاک فوج کے میجرشہید ہو گئے
November 22, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے میجر اسحاق جام شہادت نوش کر گئے ۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے ایک اور جوان نے کردی اپنی جان قربان کر دی ۔ ترجمان پا ک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشتگردوں کی پنا ہ گاہوں کےخلاف آپریشن کیا ۔
علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس پر فورسز نے بھی بھرپور جواب دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے۔


میجر اسحاق کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔


شہید میجر اسحاق 28 سالہ کے تھے ان کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے ۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بیٹا چھوڑا ہے۔


ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مادر وطن سے محبت کی قیمت ادا کررہے ہیں ۔ یہ قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ پاکستان کے تحفظ اورسلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ پاک فوج کا ہر جوان مادر وطن کے دفاع کا مقدس فریضہ سرانجام دیتا رہیگا اور انشاءاللہ یہ مقدس فریضہ ہر قیمت پر نبھائیں گے۔