Friday, May 3, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان : سابق صوبائی وزیرمخدوم مرید کاظم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان : سابق صوبائی وزیرمخدوم مرید کاظم گرفتار
August 3, 2015
ڈیرہ اسماعیل خان (92نیوز)قومی احتساب  بیورو نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہزار نوسو کنال سے زائد اراضی الاٹ کرانے کے الزام میں سابق صوبائی وزیرمخدوم مرید کاظم کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے مطابق سابق صوبائی وزیرمرید کاظم اور محکمہ مال کے افسران نے ملی بھگت سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک بحریہ کے لئے خریدی جانے والی زمین میں سے ایک ہزار نوسو کنال سے زائد قیمتی اراضی اپنے اور رشتہ داروں کا الاٹ کی۔ اراضی الاٹ منٹ سکینڈل میں نیب نے سابق صوبائی وزیرمال مریدکاظم اور محکمہ کے تین افسران کو گرفتارکرلیا ہے۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کےلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔