ڈیرن سیمی کی اسلام آباد میں لانگ ڈرائیو
اسلام آباد ( 92 نیوز)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان سے محبت ہو گئی ، ہمیشہ پاکستان آنے پر انہوں نے شاندار تجربہ قرار دیا اور ائیرپورٹ سے لے کر شاپنگ مال تک ہر تصویر کو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے ۔
ڈیرن سیمی نے اسلام آباد میں جاوید آفریدی کے ہمراہ لانگ ڈرائیو کی اس دوران وہ ملی نغمہ دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان بھی گنگناتے رہے ۔
ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا بھرپور لطف اٹھارہا ہوں ، اسلام آباد کی خوبصورتی نے بہت متاثر کیا۔
یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت بھی دی جائے گی ۔