Wednesday, May 8, 2024

ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو کیلئے پاکستان پہنچ گئے

ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو کیلئے پاکستان پہنچ گئے
February 18, 2020
کراچی  ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کا میلہ سجنے میں آٹھ روز باقی رہ گئے ہیں ، انٹر نیشنل کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ، پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے،ان کا کہنا ہے پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، سپر ایونٹ کا آغاز 20فروری سے ہو گا۔ پی ایس ایل کے سپر  ایونٹ  کے آغاز میں 8دن باقی ہیں ، شائقین کے ساتھ کھلاڑیوں  کو بھی  پی ایس ایل کا میلہ سجنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ، غیر ملکی اسٹارز کی بھی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پانچویں ایڈیشن کے لیے  غیر ملکی اسٹارز پاکستان  پہنچنے لگے، پاکستانی شائقین  کی پسندیدہ شخصیت اور پشاور زلمی کے کپتان   ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے، ڈیرن سیمی کا کہنا پاکستان آکر انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ انگلینڈ کے لیام  ڈیوسن اور ٹام بنٹن  بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان آنے کی  نوید سنا چکے ہیں، کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویون رچرڈ بھی ہفتے  کے روز  پاکستان پہنچیں گے۔ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20فروری سے ہوگا اور تمام میچز پاکستان میں  کھیلے جائیں گے۔