Thursday, April 18, 2024

ڈیرن سیمی نے فائنل جیتنےکےبعد سرمنڈوانےکا وعدہ پورا کردیا

ڈیرن سیمی نے فائنل جیتنےکےبعد سرمنڈوانےکا وعدہ پورا کردیا
March 8, 2017
ہانگ کانگ (92 نیوز)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے فائنل جیتنےکےبعدسرمنڈوانے کا وعدہ پورا کردکھایا۔ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہوں نےوعدے کے مطابق اپنا سرمنڈوا دیا۔اب پشاور زلمی کے باقی کھلاڑیوں اورجاوید آفریدی کی باری ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈیرن سمی نے سرمنڈوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہانک کانگ سےجاری کی ہے  ۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ پشاور زلمی کے باقی ساتھی کھلاڑیوں کو چیلنج کر کے لکھا ہے کہ انہوں نےاپنا وعدہ نبھا دیا ہےاب تم لوگوں کی باری ہے۔ڈیرن سمی نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل سے پہلے اعلان کیا تھا کہ کہ اگر پشاور زلمی فائنل جیت گئی تو وہ اور تمام کھلاڑی اپنا  سر منڈوا لیں گے جس میں پشاور زلمی کے مالک  جاوید آفریدی بھی شامل ہیں ۔ بعد ازاں جاوید آفریدی نے فائنل جیتنے پر کہا تھا کہ وہ بقیہ کھلاڑیوں کے ساتھ  عمرہ کی ادائیگی کے بعدسرمنڈوائیں گے ۔