Tuesday, April 23, 2024

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کے اعزاز میں جاوید آفریدی کا عشائیہ

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کے اعزاز میں جاوید آفریدی کا عشائیہ
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، ڈیرن سیمی نے تکے اور کباب بنا کر باربی کیو پارٹی کو یادگار بنایا۔

پشاورزلمی کے کوچ ڈیرن سیمی، مینٹور ہاشم آملہ، کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل عشائیہ میں شریک ہوئے۔ مہمانوں کی دم پخت، افغانی بوٹی ، تکوں اور کباب سے تواضع کی گئی۔

ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور کھلاڑیوں کو روایتی کلہ بھی پہنایا گیا، پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نجی مصروفیات کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔