Sunday, April 28, 2024

ڈیرن سیمی اور کرس گیل کا امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر غم و غصے کا اظہار

ڈیرن سیمی اور کرس گیل کا امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر غم و غصے کا اظہار
June 2, 2020

بارباڈوس ( 92 نیوز) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی  اور کرس گیل کا امریکن پولیس اہلکار کے ہاتھوں  سیاہ فام امریکی شہری کی ہلاکت پر غم وغصے کا اظہار  کیا ، کیربیئن پلیئرز کا کہنا ہے کہ  معاشرتی ناانصافی اور نسل پرستانہ تشدد کو ختم کرنا چاہیے ، انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم  لیور پول نے بھی  سیاہ فام امریکی شہر ی کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت پر کھلاڑی بھی سراپا احتجاج ہیں ، سوشل میڈیا پیغامات میں سیاہ فام امریکی شہری کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کیا  آئی سی سی اور دوسرے بورڈز نہیں دیکھ رہے  کہ  میری قسم کے لوگوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ، کیا آپ معاشرتی ناانصافی  کیخلاف  بات نہیں کریں گے۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا ہے کہ  اگر مجھے آپ اپنا دوست سمجھتے ہیں توجارج فلائیڈ کی حمایت  کرتے ہوئے  اس تبدیلی کا حصہ بنیں۔

جارح مزاج کیربیئن بلے باز  کرس گیل نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نسل پرستانہ تشدد کو ختم کرنے کا کہا ۔

انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم  لیور پول نے پریکٹس کے دوران گراؤنڈ میں گھٹنے ٹیک کر دائرہ بنا تے ہوئے سیاہ فام امریکی شہر ی کی ہلات پر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔