Saturday, May 18, 2024

ڈیجیٹل چوروں نے اے ٹی ایم سہولت کو بھی غیر محفوظ بنا دیا

ڈیجیٹل چوروں نے اے ٹی ایم سہولت کو بھی غیر محفوظ بنا دیا
December 6, 2017

کراچی (92 نیوز) اے ٹی ایم سے رقوم نکلنا بڑی سہولت ہے لیکن ڈیجیٹل چوروں نے اسے بھی غیر محفوظ بنا دیا۔
ڈیجیٹل ہیکرز نے 579 اکاؤنٹس ہیک کر کے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔
صارفین کی شکایات پر کمرشل بینکوں نے معاملات سے اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کو آگاہ کر دیا۔
اسٹیٹ بینک نے اسکیمنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ بینکوں کو صارفین کی پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ ان تمام کارڈزکو بلاک کر دیا جائے جن کا غلط استعمال کئے جانے کا شبہ تھا۔
اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر حبیب بینک نے صارفین کو لوٹی گئی رقم واپس کرنا شروع کر دی ہے۔
کراچی میں صارفین کے اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا چرانے کے الزام میں گزشتہ برس 2 چائینز باشندوں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔