Thursday, May 9, 2024

ڈیجیٹل میٹروں کو ڈیوائسز لگا کر اربوں روپے نقصان پہنچانیوالا گروہ گرفتار

ڈیجیٹل میٹروں کو ڈیوائسز لگا کر اربوں روپے نقصان پہنچانیوالا گروہ گرفتار
August 8, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) آئیسکو کی بڑی کارروائی، ملک بھر میں ڈیجیٹل میٹروں کو ڈیوائس لگا کر اربوں روپے نقصان پہنچانے والا گروہ گرفتار کرلیا۔ بجلی چوری میں معاونت  دینے والے 4 آئیسکو ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔  آئیسکو چیف نے جہلم سرکل کی کارکردگی کی تعریف  کی ۔

آئیسکو جہلم سرکل کی ایس ای اسلم خان کی سربراہی میں بڑی کارروائی کی گئی ، ڈیجیٹل میٹروں کو ڈیوائس لگا کر اربوں روپے نقصان پہنچانے والا گروہ قانون کی گرفت میں آگیا ۔ 92 نیوز نے بجلی چوری کیلئے استعمال ہونے والی ڈیجیٹل ڈیوائس کی ویڈیو حاصل کرلی ۔ گرفتار گروہ نے جہلم سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی میٹروں کی ٹمپیرنگ کا اعتراف کرلیا۔

بتایا گیا کہ میٹروں میں چپ لگا کر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے میٹر سلو اور ریورس کیا جاتا تھا ،  آئیسکو نے بجلی چوری میں معاونت دینے والے 4 آئیسکو ملازمین کے خلاف بھی ایف آئی آر  درج کرادی  ، جبکہ گروپ کے سرغنہ سرفراز کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

آئیسکو چیف  شاہد اقبال نے جہلم سرکل کی کارکردگی کو سراہا ۔ آئیسکو نے نہ صرف نشاندہی پر سلو کیے گئے میڑوں کو کاٹنے کا  سلسلہ جاری شروع کردیا  ہے بلکہ متعلقہ صارفین کو بجلی چوری کرنے کے الزام میں جرمانے کیے جارہے ہیں۔