Friday, April 26, 2024

ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا جاری، پولیس سے ہاتھا پائی، 2 خواتین زخمی

ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا جاری، پولیس سے ہاتھا پائی، 2 خواتین زخمی
October 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے، پولیس سے ہاتھا پائی میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا محکمہ صحت کے حکام کیساتھ مذاکرات کا ایک اور دور ناکام ہوگیا۔ مظاہرین کی جانب سے آج پارلیمنٹ ہاؤس تک جانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ چھ روز سے جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کے باعث میٹرو بس کا روٹ بھی محدود کردیا گیا ہے۔