Sunday, September 8, 2024

ڈی چوک پر دھرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی  کا تھا میرا نہیں : جاوید ہاشمی

ڈی چوک پر دھرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی  کا تھا میرا نہیں : جاوید ہاشمی
August 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مخدوم جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ ڈی چوک پر دھرنے کا فیصلہ اُن کا نہیں پی ٹی آئی کا تھا عمراں خان سے کہا تھا کہ استعفی کے بعد ہم لیڈر نہیں رہ سکتے تحریک انصاف والے  اُن کے باغیانہ پن سے خوش نہیں تھے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ  کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمن کا تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے پارلیمنٹ  میں تحریک پیش کرنا ایک اچھا اقدام تھا  پارلیمنٹ کو گرایا نہیں جا سکتا۔ قصور میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا اُنہوں نے پارلیمنٹ کو بچانے کے لئے استعفی دیا  جو پالیسیاں اب بن رہی ہیں وہ پہلے بننا چاہیں تھیں کپتان کو کہا تھا اسمبلیوں سے استعفی نہ دیں کیونکہ اس کے بعد وہ لیڈر نہیں رہیں گے۔